کرونا وائرس کے خوف کے سبب انگلینڈ کرکٹ بورڈ بھی پریشان ہو گیا، انگلینڈ کے کرکٹرز کو دورہ سری لنکا میں ہاتھ ملانے سے روک دیا۔ انگلش کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا سے پہلے کھلاڑیوں کے لئے ہدایت نامہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑی ہاتھ ملانے کے بجائے "مکے سے مکا " ملائیں، انگلش کپتان جو روٹ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس حوالے مکمل احتیاط سے کام لے گی۔انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 19مارچ سے شروع ہو گی اور مقابلے گال اور کولمبو میں کھیلے جائیں گے، اس سے قبل مہمان ٹیم بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے خلاف پریکٹس میچ کھیلے گی۔ سری لنکا میں اب تک کرونا وائرس کا ایک کنفرم کیس سامنے آ چکا ہے۔کرونا وائرس اب تک 3000سے زیادہ لوگوں کی جان لے چکا ہے جب کہ 80000 سے زیادہ افراد اب تک اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔
(Life Time Work)




No comments:

Post a Comment