مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات ہوئی تھی جس میں اہم امور پر با ت کی گئی تھی۔ اسی ملاقات کی اندرونی کہانی بیان کرتے ہوئے تجزیہ نگار سمیع ابراہیم نے بتایا ہے کہ ان کی حفیظ شیخ سے بات ہوئی ہے جس پر انہوں نے بتایا ہے کہ ملاقات میں پاکستانی عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی لائے جائے گی اور بجلی کی قیمت میں بھی کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیاجائے گا۔ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ عوام کو کاروبار کرنے کے لئے سستا قرضہ دیا جائے گا جس کے بعد انہیں کاروبار کرنے میں آسانی آئے گی۔سمیع ابراہیم نے پاکستانی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری عوام کو ایسی بہتری کی خبریں نہیں دی جاتیں کیونکہ ہمارے میڈیا کا مقصدعمران خان پر تنقید کرنا ہےاسی ملاقات کی بات کی جائے تو اس میں پاکستان کی عوام کی بہتری کے لئے بات ہوئی ہے، لیکن اس کی خبریں کسی میڈیا پر نہیں آئی،کیونکہ ہم نہیں چاہتے کہ عمران خان کی تعریف ہو۔یاد رہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کچھ دن قبل پٹرول کی قیمت میں 5 روپے کی کمی کی گئی تھی۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستانیوں کو بھی ریلیف دیا گیا تھا۔اس کے بعد مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور عمران خان کی بھی ایک دوسرے سے ملاقات ہوئی تھی جس میں عوام کو مزید ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ ملاقات میں اس بات کر اکتفا کیا گیا ہے
کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید کمی لائی جائے گی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔مزید فیصلہ کیا گیا ہے کہ آسان اقساط کے ذریعے عوام کو سستا قرضہ دیا جائے گا جس سے ان کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو گی۔ 

(Life Time Work)















No comments:

Post a Comment